سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ عامر جمال آل راؤنڈر نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ عامر جمال کو اوور نہ دینا زیادتی ہے انہوں نے ایک اننگز میں 70، 30، 25 رنز کیے ہیں تو کیا وہ آل راؤنڈر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عامر جمال آل راؤنڈر نہیں ہے کیا گیدڑ سنگھی ہے میں دکھتی رگ چھیڑوں گا تو یہ برا مان جائیں گے۔
توصیف احمد نے کہا کہ عامر جمال کے ساتھ آل راؤنڈر لکھا آتا ہے اس نے ایسی کونسی بیٹںگ پرفارمنس دی ہے آپ اس طرح لکھ رہے ہیں، اس کی بولنگ ہم نے دیکھی ایک اوور ہی کروایا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز میں فٹنس کے مسائل ہیں، عباس کی بات کریں تو وہ، وہ بولر ہے جیسا کے مزدور مزدوری کرتا ہے، عباس لمبے اسپیل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل کے بولر ٹانگ پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں ان کو سوچنا پڑے گا کہ بڑے اسپیل کرتے ہیں۔
بیٹنگ سے متعلق توصیف احمد نے کہا کہ کامران غلام کو بھی سوچنا چاہیے کہ ٹیم میں جگہ پکی نہیں ہوئی ہے لمبی اننگز کھیلنی ہوگی۔