بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کراچی میں کرپٹو کرنسی کی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردارت ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہری کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ محمدارسلان کو پچیس دسمبر کو تھانہ منگھو پیر کی حدود سے اغوا کیا گیا، ملزمان نے مغوی کے اکاؤنٹ سے تین لاکھ چالیس ہزار ڈالر ٹرانسفر کرنے کے بعد مغوی کو تھانہ بریگیڈ کی حدود میں چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں‌: کراچی: سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرکے اکاؤنٹ سے 13 کروڑ ٹرانسفر کروالیے

حکام کا کہنا تھا کہ مغوی ارسلان کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں مقدمہ درج کیاگیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حارث عرف اشعر، رضوان شاہ، طارق حسن، مزمل رضا، عمر جیلانی، عمر ارشاد اور نعمان رفعت کو گرفتارکرلیا ساتھ ہی چالیس ہزار ڈالرز بھی برآمد کرلئے، ملزمان عادی جرائم پیشہ اورپہلےبھی جیل جاچکے ہیں۔

یاد رہے کراچی میں سی ٹی ڈی کے ڈاکواہلکاروں کی کرپٹوکرنسی کی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردارت کا واقعہ سامنے آیا تھا، ایس ایس پی انیل حیدرکا کہنا تھا واردات میں ملوث پولیس پارٹی سی ٹی ڈی افسر راجہ بشیر کی سربراہی میں کام کررہی تھی اور ڈکیتی میں سی پیک آفس میں تعینات راجہ فرخ بھی ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیک افسراورسی ٹی ڈی پولیس کی گاڑیاں نوجوان کو اغوا کرنے کے لیے استعمال کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی افسر کی موبائل سی سی ٹی وی فوٹیج ختم کرنے میں استعمال ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں