بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

نیلم منیر کی مہندی کی تصاویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر  وائرل ہیں، نکاح میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے جبکہ ان  کے شوہر کو سفید رنگ کے روایتی عربی جبے میں ملبوس دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

- Advertisement -

تاہم اب اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم کی مہندی کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں وہ اداکارہ کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

نیلم منیر کے دولہے کی تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ نیلم نے اپنی مہندی کی تقریب میں ملٹی کلر میں ایک خوبصورت جوڑا پہنا تھا جبکہ اداکار عمران عباس بلیک سوٹ میں نطر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

اداکارہ عمران عباس نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نیا سفر نئی زندگی مبارک ہو نیلم، آپ زندگی میں اس دنیا کی ہر خوشی کے مستحق ہیں، مہندی پر لی گئی تصاویر‘۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر دبئی کے بزنس مین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ نیلم نے انسٹاگرام پر مایوں کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں