بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

روزانہ الائچی چبانے کے حیران کن فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

الائچی اپنے خوشبودار ذائقے اور صحت کے مختلف فوائد کیلیے مشہور ہے۔ اسے باقاعدگی اور خاص کر سردیوں میں چبانے سے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جن کی تصدیق سائنس بھی کرتی ہیں۔

سانس سے متعلق مسائل:

موسم سرما میں اکثر افراد سانس کی بیماریوں مثلاً کھانسی اور نزلہ زکام کا شکار ہو جاتے ہیں۔ الائچی کو روایتی طور پر سانس کے مسائل کے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے کیونکہ میں سینیول (Cineole) ہوتا ہے جس میں سوزش کے خاتمے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ الائچی چبانے سے گلے کو سکون ملتا ہے، بلغم کی پیداوار کم ہوتی ہے اور سانس لینے کے عمل میں بہتر لائی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

نظام ہاضمہ:

موسم سرما میں خوراک میں تبدیلی اور جسمانی سرگرمی میں کمی کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ الائچی اپنی کارمینیٹو (Carminative) خصوصیات کیلیے مشہور ہے جو گیس اور بدہضمی کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال نظام ہاضمہ کو بہتر کر سکتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ:

الائچی اینٹی آکسیڈنٹس (Antioxidants) سے بھرپور ہے جو جسم میں آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز (Free Radicals) کو بے اثر کرنے میں مدد کر سکتی ہے اور اس طرح دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کر کے صحت کو فروغ دیتی ہے۔

موڈ بوسٹر:

سورج کی روشنی میں کمی کی وجہ سے موسم سرما میں سستی یا سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر (SAD) کے احساسات پیدا ہو جاتے ہیں، مگر ایک عدد الائچی چبانے سے موڈ میں تبدیلی آتی ہے جبکہ اس کی خوشبو جسم کو تناؤ سے نمٹنے میں مدد کر سکتی ہے۔

وزن:

الائچی وزن میں توازن برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر سردیوں کے دنوں میں جب لوگ بھاری غذائیں لیتے ہیں، یہ میٹابولزم (Metabolism) کو فروغ دینے اور چربی گھلانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

منہ کی صحت:

الائچی چبانے سے منہ کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔ اس کی Antimicrobial خصوصیات سانس کی بدبو سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں اور منہ میں نقصان دہ بیکٹیریا کی افزائش کو کم کر سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں