بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 2025: کراچی کنگز نے ریٹینشنز کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی، 4جنوری 2025 – ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندہ فرنچائز، کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی ریٹینشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کنگز نے تجربہ کار اسٹار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج برقرار رکھتے ہوئے ایک متوازن اور مضبوط ٹیم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ڈائمنڈ:

• حسن علی

- Advertisement -

• جیمز ونس

گولڈ:

• شان مسعود

• محمد عرفان خان

سلور:

• عرفات منہاس (برانڈ ایمبیسیڈر)

• ٹِم سیفرٹ

• زاہد محمود

کراچی کنگز کے ہر ریٹین کردہ کھلاڑی نے اپنی منفرد صلاحیتوں اور قابلیت سے اسکواڈ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر حسن علی، ایک تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر، کنگز کے بالنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔جیمز ونس، ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر، ٹیم میں قیمتی تجربہ اور شاندار بیٹنگ صلاحیتیں لاتے ہیں۔ کرکٹ کے سوجھ بوجھ میں اپنی مہارت کے لیے جانے جانے والے ونس، ٹاپ آرڈر کو استحکام اور ضرورت کے وقت پاور فراہم کرتے ہیں۔

شان مسعود، کپتان کے طور پر، قیادت اور لگن کی علامت ہیں۔ ان کی ٹیم کے ساتھیوں کو انسپائر کی صلاحیت انہیں کھلاڑی اور قائد دونوں حیثیتوں میں ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔ محمد عرفان خان، دو شاندار سیزنز میں ایک ایمرجنگ کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد، اب گولڈ کیٹیگری میں ترقی پا چکے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے کے ساتھ، وہ ایک روشن مستقبل کے لیے ایک اُبھرتا ہوا ٹیلنٹ ہیں۔

عرفات منہاس، سب کی توجہ کا مرکز بننے والے آل راؤنڈر، سلور کیٹیگری میں ریٹین کیے گئے ہیں۔ میدان پر کردار کے علاوہ، وہ اس سیزن کے لیے کنگز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے ۔ ٹِم سایفرٹ، ایک متحرک وکٹ کیپر-بلے باز کے طور پر، اسکواڈ میں گہرائی اور لچک پیدا کرتے ہیں۔ ان کی صلاحیت ٹاپ آرڈر اور وکٹ کیپنگ ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے میں مددگار ہوگی۔ زاہد محمود، گزشتہ سیزن میں متبادل کھلاڑی کے طور پر کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے لیگ اسپنر زاہد محمود بھی ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ:

"یہ ریٹینشنز ہمارے اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ ہم  ایسی ٹیم بنائیں جو جذبے، استقامت، اور بہترین کارکردگی کی علامت ہو۔ یہ کراچی کنگز کے لیے ایک نئے دور کی تعمیر کا دوسرا سیزن ہے، اور ہم اپنی کور ٹیم کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، خاص طور پر مقامی کھلاڑیوں کو۔ تجربہ کار اسٹارز اور نوجوان ٹیلنٹس کے اس امتزاج کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ کنگز اس سیزن میدان کے اندر اپنے کھیل کے ساتھ میدان کے باہر بھی ایک نئی کراچی کنگز کے بہترین سفیر ہوں گے۔”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں