جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’دیوا‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایکشن تھرلر فلم ’دیوا‘ نے شاہد کپور کی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر سنسنی خیز واپسی کا راستہ ہموار کیا۔

اگرچہ 52 سیکنڈ پر مشتمل ٹیزر میں کوئی ڈائیلاگ نہیں لیکن یہ بے باکی اور شدت سے بھرپور ہے تاکہ دیکھنے والوں کو اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کرنا پڑے۔

- Advertisement -

ٹیزر ایکشن سے بھرپور کہانی کا وعدہ کرتا ہے اور اس میں شاہد کپور کی متاثر کن ڈانس موووز کو ایکشن سیکوئنس کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

ٹیزر کا آغاز شاہد کپور کے ڈانس فلور پر حاوی ہونے کے ساتھ ہوا جس نے آسانی سے حاظرین کی توجہ حاصل کی۔ اس میں سفید شرٹ، یونیفارم پینٹ اور بندوق تو ہے لیکن ساتھ ہی ان کے اردگرد اسرار کی ایک ناقابل تردید ہوا بھی ہے۔

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شاہد کپور ایک بہادر پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ روایتی طریقوں کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے کیسز کو حل کرنے کیلیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

اس ٹیزر میں بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

ملیالم فلمساز روشن اینڈریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیوا‘ میں اداکارہ پوجا ہیگڑے، پاویل گلاٹی، پرویش رانا اور کبرا سیت نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم 31 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں