جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان سے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان سے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد مشرف پہاڑی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر صدیق نامی شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان سے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس اہلکار پوزیشن لیتے ہوئے ڈاکووں کا پیچھا کرتے ہیں، ڈاکووں کا پیچھا کرتے ہوئے اندرون گلیوں میں داخل ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار فائرنگ کے تبادلے کے پیش نظر عام شہریوں کو ہٹنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

ملزمان گلی میں جاکر چھپ جاتے ہیں جہاں عوام ملزمان کو پکڑ لیتی ہے عوام بھی ڈاکووں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے جس کے بعد پولیس ملزمان کو گرفتار کرلیتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان کی شناخت محمد ناصر اور عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گرفتار گینگ کے سنسنی خیز انکشافات

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں