جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کیا عبدالباری اور کشف کی محبت شروع ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں کیا عبدالباری اور کشف کی محبت شروع ہوگی؟

ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فائزہ حسن، فہد شیخ، منور سعید، سلیم شیخ، زوہا توقیر، راحت غنی، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بہن کی شادی غیروں میں ہوتی ہے تو اسے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دوسری بہن کو چچا کے گھر میں شادی کے بعد مسائل پیش آتے ہیں۔

تاہم فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد شیخ نے ساتھی اداکارہ زوہا توقیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فہد شیخ نے پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ ’کیا ان کی لو اسٹوری شروع ہوپائے گی؟‘

مداحوں بھی اداکار کی پوسٹ کا جواب دے رہے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ عبدالباری خوش قسمت ہے، دوسرے صارف کا بھی کہنا ہے کہ ان کی محبت کی کہانی شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔‘

تقی نامی صارف نے لکھا کہ ’ڈرامے میں دونوں کی کیمسٹری اچھی لگ رہی ہے۔‘

واضح رہے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کی 30 اقساط نشر ہوچکی ہیں جبکہ ڈرامے کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں