جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کے پی ہاؤس اسلام آباد سے سرکاری اسلحہ، موبائل اور نقدی غائب ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کے پی ہاؤس اسلام آباد سے سرکاری اسلحہ، موبائل فون اورنقدی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی ہاؤس اسلام آباد میں 5 اکتوبر کو پولیس کارروائی کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی گئی جس میں سرکاری اسلحہ، موبائل اور نقدی غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔

اسپیشل کمیٹی رپورٹ میں نقصانات کا تخمینہ 3 کروڑ روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کے غائب سامان کا تخمینہ 35 لاکھ ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی 25 لاکھ روپے مالیت کی ایم فور رائفل، 6 لاکھ کا فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کی بلٹ پروف جیکٹ غائب ہے۔

اسپیشل کمیٹی رپورٹ کے مطابق پروٹوکول اسکواڈ کی گاڑیوں کو نقصان کا تخمینہ 10 لاکھ روپے ہے جبکہ دو وی ایٹ گاڑیوں کو 15 لاکھ 40 ہزار روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

اسٹاف سے غائب اسلحہ، گاڑیوں اور دیگر سامان کے نقصان کا تخمینہ 40 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، کے پی ہاؤس سے 45 لاکھ روپے کے گیس ماسک اور موبائل فونز بھی غائب ہیں۔

علاوہ ازیں کے پی ہاؤس میں آلات، سی سی ٹی وی کیمروں، کمپیوٹرز کو نقصان کا تخمینہ ساڑھے 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں