اسلام آباد: اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی پردیگرساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ مولانااحمد لدھیانوی کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں مذہبی منافرت پھیلانے، کارِسرکارمیں مداخلت کرنے اورلاؤڈ اسپیکرکے غلط استعمال کے لئے ایمپلی فائر ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہی۔
مولانا مظہرصدیقی کی ٹارگٹ کلنگ پرکارکنان سراپااحتجاج
واضح رہے کہ اہلسنت والجماعت نے گزشتہ روز اپنے ترجمان کی ہلاکت کے خلاف ریڈ زون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہراہ دستورپراحتجاج کیا تھا اور مختصر دھرنا دیا تھا۔
- Advertisement -
گزشتہ روز اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانا مظہر صدیقی کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔