ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کے حکمرانوں نے نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

دبئی کے حکمراں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے اور نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے تین ہزار مکانات پر مشتمل ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ویڈنگز پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شادی کرنے والے جوڑوں کو دبئی بھر میں 3004 نئے گھر دیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 5.4 ارب درہم لگایا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری ملازمت کرنے والے میاں بیوی کے لیے 10 دن کی تنخواہ، شادی کی چھٹی اور زچگی کے بعد پہلے سال کے دوران ماؤں کو جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

اس منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو شادی کرنے کی ترغیب دینا، خاندانوں کے لیے مناسب رہائش فراہم کرنا اور ان کا معیار بہتر بنانا ہے۔

یہ پروگرام دبئی ویڈنگ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے لیے ہاؤسنگ لون کے ماہانہ پریمیم کو بھی کم از کم 3,333 درہم تک کم کرتا ہے جب کہ ان کی ماہانہ آمدنی ڈی ایچ 30,000 سے زیادہ نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں