جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مسجد الحرام میں بھی تیز بارش ہوئی، اس دوران زائرین نے ظہر کی نماز ادا کی، طواف جاری رکھا اور باران رحمت کے نزول پر دعائیں کیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جدہ سمیت قرب وجوار کے شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سیمسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

- Advertisement -

حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کاکہنا تھا کہ مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کیلیے مفت لاکرز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مسجد الحرام کے مشرقی بیرونی صحن جو کہ الشبیکہ گیٹ نمبر 64 کے سامنے ہے وہاں انتظامیہ کی جانب سے لاکرز فراہم کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے لاکرز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضوابط جاری کیے ہیں جس کے لیے لازمی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا گیا ہو۔

مسجد الحرام آنے والے زائرین کو لاکرز کی سہولت حاصل کرنے کے لئے عمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔

اس کے علاوہ لاکرز میں ممنوعہ، خطرنا ک یا قیمتی اشیا نہ رکھی جائیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے لیے لاکر الاٹ کیا جائے گا۔

ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

کھانے پینے کی اشیا لاکرمیں رکھنے کی ممانعت ہے، جبکہ سامان کا وزن 7 کلو گرام سے زائد نہ ہو، اس کے علاوہ سامان بیگ میں رکھا ہونا چاہئے شاپرز میں رکھا گیا سامان قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں