جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والوں کو چائے پانی دیا جاتا ہے: یاسر نواز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و و ہدایت کار یاسر نواز نے کہا ہے میرا  خیال ہے کہ ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والے افراد کو پیچھے سے چائی پانی دیا جاتا ہے۔

پاکستان انڈسٹری کے ہدایتکار یاسر نواز نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ منفی تبصرہ کرنے والوں کو کیسے جواب دیتے ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ ماضی میں مجھے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے ڈپریشن ہوجاتا تھا، میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اور ٹرولنگ کو سنجیدہ لیتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

- Advertisement -

یاسر نواز کی نظر میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کون؟ نام بتا دیا

اداکار کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز چلانے والے میرے جاننے والے ہیں، تو ماضی میں جب ایسا کچھ ہوتا تو میں انہیں فون کرکے کلپس یا پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہتا تھا لیکن اب میں ایسا نہیں کرتا کیوں کہ مجھے اب فرق نہیں پڑتا، جو بول رہا ہے انہیں اسی طرح جواب دو بھئی آپ بولتے رہو ہم تمھیں کسی کھاتے میں ہی نہیں لاتے۔

اداکار نے کہا کہ جب ندا یاسر کا ’فارمولہ کار‘ کا کلپ وائرل ہوا تھا تو اس پر وہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں، اہلیہ کا ڈپریشن ختم کرنے کے لیے میں نے اسی کلپ پر مزاحیہ ویڈیو بنائی، اس کے بعد ان کی اہلیہ کی پریشانی ختم ہوئی۔

یاسر نواز نے کہا کہ اسی طرح اب ڈراموں اور فلموں پر تبصروں (ریویوز) کا سلسلہ چل پڑا ہے، تو مجھے میرے بھائی دانش نواز نے بولا آپ کو بُرا نہیں لگ رہا؟ آپ کے ڈرامے پر برے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اس پر میں نے دانش کو جواب دیا کہ مجھے کوئی پرواہ ہی نہیں ہے، جنہیں جو بولنا ہے، بولتا رہے، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، ریویوز سے سے فلم کی کمائی پر زیادہ اثر پڑتا ہے لیکن ڈراموں پر اس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔

یاسر نے کہا کہ ڈراموں پر تبصروں کا فرق نہیں پڑتا بلکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جس ڈرامے کا ریویو خراب کیا جائے گا، اسے لوگ زیادہ دیکھتے ہیں، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی یا خراب ریویوز کرنے کے لیے تبصرہ کرنے والوں کو پیسے دیے جاتے ہیں۔

ہدایتکار یاسر نواز کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی تبصرہ کرنے والوں کو پیچھے سے چائی، پانی دیا جاتا ہے تاکہ منفی ریویو سن کر لوگ ڈراما دیکھنے آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں