جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے 5 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کاٹ لیے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ بھی لگادیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے رہی، کپتان شان مسعود نے بھی سلو اوور ریٹ پر اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ روز کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 8ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، پاکستان کو جنوبی افریقی سرزمین پر لگاتار 9ویں ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔

پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 478 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوا تھا، جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا اور پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں