جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

میتھیوز آئی سی سی پر کیوں برس پڑے؟

اشتہار

حیرت انگیز

تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری لنکا کی مینز کرکٹ ٹیم کے 2025 کے لیے ٹیسٹ شیڈول پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر میتھیوز نے اپنی ٹیم کو مختص میچوں کی محدود تعداد پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔

میتھیوز نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کیا کہ یہ سن کر بالکل حیران  ہوں کہ سری لنکا اس پورے سال میں صرف چار ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے جس میں اس مہینے آسٹریلیا کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) کے مطابق سری لنکا 2025 میں صرف چار ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

ان میں سے دو میچ فروری کے وسط تک آسٹریلیا کے خلاف مکمل ہو جائیں گے جب کہ بقیہ دو جون میں بنگلا دیش کے خلاف شیڈول ہیں، جو 2025-27 ICC ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) سائیکل کے آغاز کے موقع پر ہوں گے۔

2023-25 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ایڈیشن کے لیےبھی  سری لنکا کا ٹیسٹ شیڈول کم رہا ہے جس میں ٹیم 13 میچ کھیل رہی ہے۔

اس شیڈول میں سری لنکا صرف بنگلا دیش اور جنوبی افریقا سے تھوڑا آگے ہے جنہوں نے 12 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ مستقبل اور بھی تاریک نظر آرہا ہے، سری لنکا کو 2026 اور 2027 میں صرف آٹھ ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں