اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کے حالیہ ٹوئٹ کے بعد مذاکرات کی کامیابی کے چانسز تقریبا ختم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد مذاکرات بےمعنی مشق ہیں، بانی کی گفتگو کے بعد مذاکرات کی کامیابی کے چانسز تقریبا ختم ہوگئے ہیں.
وزیر دفاع نے دعویٰ کیا عمران خان امریکا کی نئی انتظامیہ سے این آّراومانگ رہے ہیں، وہ خودکہہ رہےہیں کہ وہ پنڈی سے بات کررہےہیں، اس قسم کی باتوں کے بعد کون ان سے بات کرے گا؟
انھوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اعتبار کے قابل نہیں لیکن پھربھی چاہتا ہوں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے۔
مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کو آفر کی ہے یا نہیں؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے، امید ہے کہ یہ جلد آجائے گا۔
گذشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی اگر محسن نقوی نے کی ہے تو وہ بتاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر عمران خان کو اعتماد ہے تو اچھی بات ہے جیل کاٹنے کے لیے اعتماد ہونا چاہیے، انہوں نے خود مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی تھی اگر افسوس ہورہا ہے تو ختم کردینا چاہیے، مذاکرات تو پہلے بھی ہوتے رہے اور اب بھی ہو رہے ہیں ہم نے سوچا تھا مذاکرات باضابطہ طور پرہونے چاہئیں