جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان، نیا نام بھی بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے اور کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو وہ امریکا کے ان دو بڑے تجارتی شراکت داروں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی مقاصد کیلئے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ دفاعی بجٹ دوگنا کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا، حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پر حملہ کرنیوالوں کو معاف کردوں گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن افغانستان، روس، شام کے بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام رہے، ہم اب ایسی دنیا میں جارہے ہیں جوجل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں