الو ارجن کی فلم” پشپا 2: دی رول ” نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب فلم کو اضافی فوٹیج کے ساتھ دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی اداکاری والی فلم پشپا 2: دی رول 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونے کے بعد سے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے تاہم اب میکرز نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 11 جنوری 2025 سے بڑے پردے پر واپس آئے گی جس میں 20 منٹ کے اضافی مناظر شامل ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میکرز نے یہ فیصلہ سنکرانتی تہوار کے موقع کیا ہے تاکہ مداحوں کو مزید تفریح فراہم کی جا سکے۔
View this post on Instagram
پشپا 2 کی ٹیم کی جانب سے ایک نئے پوسٹر کے ذریعہ کہا گیا کہ پشپا 2: دی رول اب 20 اضافی مناظر کے ساتھ سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی، ان نئے مناظر کے ذریعہ فلم کی کہانی میں مزید تفصیل اور ڈرامہ شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پشپا 2 نے دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کیا ہے، فلم نے اپنے ابتدائی ہفتے میں 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کی، اس کے ساتھ ساتھ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہوئی ہے۔
فلم نے دبئی، امریکا اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی باکس آفس پر ریکارڈز قائم کیے ہیں جس سے الو ارجن اور پشپا کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔