جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

پرینکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑک! بی جے پی رہنماء نے بیان پر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سابق ایم پی رمیش بدھوری کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے رمیش بدھوری نے اتوار کو ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے کہا کہ اگر وہ آئندہ انتخابات جیت گئے تو وہ اپنے اسمبلی حلقے کی سڑکوں کو کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے گالوں کی طرح چمکدار بنائیں گے۔

کانگریس لیڈروں نے ان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی پر خواتین مخالف ذہنیت رکھنے کا الزام لگایا، کانگریس لیڈر نے بدھوری کے خلاف قومی کمیشن برائے خواتین میں شکایت درج کرائی ہے۔

- Advertisement -

بی جے پی رہنماء کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ‘لالو یادو نے ایک بار دعویٰ کیا تھا کہ وہ بہار کی سڑکوں کو ہیما مالنی کے گالوں کی طرح چمکائیں گے، لیکن انہوں نے وعدہ پورا نہیں کیا، تاہم، میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم کالکاجی کی ہر سڑک کو پرینکا کے گالوں کی طرح چمکائیں گے۔

کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انتہائی خواتین مخالف ہے۔ پرینکا کے حوالے سے رمیش بدھوری کا بیان نہ صرف شرمناک ہے بلکہ خواتین کے تئیں ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ایوان میں اپنے ساتھی رکن اسمبلی کے ساتھ بدسلوکی کی ہو اور اسے کوئی سزا نہ ملی ہو۔ یہ ہے بی جے پی کی اصلیت۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رمیش بدھوری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر وہ حلقے سے الیکشن میں کامیاب ہوئے پرینکا کے گالوں جیسی سڑکیں بنائیں گے۔

’الیکشن جیت گیا تو پرینکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑکیں بناؤں گا‘

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں رمیش بدھوری کو پرینکا پر قابلِ اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کیلیے مہم چلا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں