جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ آفر، بیرسٹرگوہر کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ آفر سے متعلق علیمہ خانم کے بیان کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہاؤس اریسٹ کی پیشکش سے متعلق علیمہ خانم کی گفتگو کی تردید کردی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں کسی نے رہائی کا نہیں کہا تھا، مذاکرات کسی ڈیل نہیں ملک اور قوم کیلئے کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ محسن نقوی یا کسی کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا نہیں کہا گیا اور یہ بات بھی نہیں کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں شفٹ کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی بھی ملک سے دعوت نامہ آتا ہے اس کو ویلکم کریں گے، امریکا کو پہلے بھی ایبسلوٹلی ناٹ کہا آئندہ بھی کہیں گے، 24 نومبر سے قبل ہمارا اچھا رابطہ قائم ہوچکا تھا لیکن بات آگے نہیں چلی۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں ہاؤس اریسٹ کی آفر کون لے کر آیا تھا؟ علیمہ خان نے بتادیا

گذشتہ روز بانی پی‌ ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کے پاس علی امین گنڈا پور ہی ہاؤس اریسٹ کی آفر لیکر آئے تھے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی 2سال سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں