راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے بانی نے کہا پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کاکوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی نےبیرسٹرگوہرکوہدایت کی تحریری مطالبات دیں، اس وقت حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، دونوں فریقین ایک دوسرے کو اپنا ایجنڈا تحریری طور پر دیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا مذاکرات پاکستان کیلئے ہیں میری ذات کیلئےنہیں، ملک کو فائدہ پہنچانےکیلئے مذاکرات کررہے ہیں اور چاہتے ہیں مذاکرات جلد کیے جائیں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کرانامذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
رہنما نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے اور کہا میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔
فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کہا بشریٰ بی بی کےخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ بشریٰ بی بی، شہدا اورعرب ممالک پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس سےپی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔