جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

بابر اعظم کو نئے بیٹ کے استعمال سے کیا فوائد ملیں گے؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹار پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے نیا سال شروع ہوتے ہی پرانے بلا چھوڑ کر نئے بیٹ کا استعمال شروع کر دیا تھا جس کے انہیں کئی فوائد حاصل ہوں گے۔

سابق پاکستانی کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم جو عرصہ دراز سے انگلینڈ کی کمپنی گرے نکولس کا بلا استعمال کرتے آ رہے ہیں تاہم نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز نئے بلے سے کیا تھا۔

انہوں نے گرے نکولس کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کا سامان تیار کرنے والی کمپنی سی اے اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں وہ اسی بیٹ کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ یہ میچ تو پاکستان نہ جیت سکا لیکن بابر اعظم نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنا کر اپنی فارم واپس لوٹنے کی نوید ضرور دی۔

- Advertisement -

بابر اعظم کو اس بیٹ کے استعمال سے کیا فوائد حاصل ہوں گے۔ اگر شائقین کرکٹ فارم میں واپسی کو فائدہ سمجھ رہے ہیں تو کسی حد تک یہ بھی درست ہے، مگر اس سے انہیں بیش بہا مالی فوائد حاصل ہوں گے۔

اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بابر اعظم نے سی اے کمپنی کا بیٹ استعمال کرنے کے لیے اس کمپنی کے ساتھ ایک بڑی منافع بخش ڈیل کی ہے جس میں معاوضہ کے ساتھ کئی مراعات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی اے اسپورٹس کمپنی بابر اعظم کو بیٹ اسپانسر فیس کی مد میں نہ صرف سالانہ 7 کروڑ روپے ادا کرے گی بلکہ بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔

بابر اعظم کو سی اے کمپنی اپنے بیٹ سے ہر سنچری اور نصف سنچری بنانے پر علیحدہ بونس دے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کا یہ معاہدہ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کا سب سے منافع بخش معاہدہ ہے۔

بابر اعظم نے اپنا بَلّا تبدیل کر لیا!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں