جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں تین ملکی ون ڈے سیریز سے متعلق انتہائی اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہونے کے ساتھ میزبان بھی ہے۔

اس شوپیس ایونٹ سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کے وینیوز کو پی سی بی نے تبدیل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی کے جاری ابتدائی شیڈول کے مطابق پہلے سہ ملکی ون ڈے سیریز ملتان میں کھیلی جانی تھی تاہم اب اس کو کراچی اور لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تین ملکی ون ڈے سیریز 8 سے 14 فروری تک شیڈول ہے اور طویل عرصے بعد پاکستان کسی سہ فریقی سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کھیلیں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بڑی خبر دے دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں