جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی مالیاتی بحران سے دوچار، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز سے کتنا فنڈ مانگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امور کیلئے رواں ماہ فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کردیا، ارکان پارلیمنٹ کو بھی فنڈ دینے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی کو کئی مشکلات درپیش ہیں ان میں سے ایک پارٹی امور کو چلانے کے لیے مالیاتی بحران بھی ہے، موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف نے اپنے ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز سے پارٹی کے لیے فنڈز مانگ لیے ہیں۔

پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اس سلسلے میں خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی نے کہا کہ ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو ہرسال 2لاکھ 40ہزار روپے پارٹی فنڈ دینا ہوگا، رکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز دو اقساط میں فنڈ جمع کراسکتے ہیں ،

خط کے متن میں 6 ماہ بعد ہر ارکان پارلیمنٹیرینز کو 1لاکھ 20ہزار روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں ارکان، ٹکٹ ہولڈرز پارٹی فنڈز جمع کرائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں