پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کے لیے نظرثانی شدہ پک آرڈ کا اعلان کردیا۔
پی ایس ایل 10 میں ڈرافٹ کیٹیگریز کو کم کردیا گیا ہے، پچھلی تین پلاٹینیم کیٹیگریز کو اب دو میں یکجا کردیا گیا ہے اور ڈائمنڈ کیٹیگریز کی تعداد تین سے کم کرکے ایک کردی گئی ہے۔
گولڈ کیٹیگریز کو تین سے کم کرکے دو کردیا گیا ہے جبکہ سلور کیٹیگریز کو پانچ سے کم کرکے تین کیا گیا ہے۔
پلاٹینیم ون کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہوگی اس کے بعد کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔
پلاٹینیم 2 کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی پک ہے اس کے بعد کراچی کنگز کا نمبر ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور میں دوپہر 12:30 بجے ہوگی۔
یہ تقریب ابتدائی طور پر بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والی تھی، "غیر متوقع لاجسٹک چیلنجز” کی وجہ سے اسے منتقل کر دیا گیا تھا۔
پی سی بی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گوادر پاکستان بھر میں پی ایس ایل 2025 ٹرافی ٹور کے لیے اہم مقامات میں سے ایک ہوگا۔
اس سے قبل تمام چھ ٹیموں نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ سے قبل اپنے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا۔