جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اشتہار

حیرت انگیز

کرک میں شہید 3 جوانوں کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں فوج کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ کرک میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 جوانوں کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی جنازے میں شریک تھی۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

- Advertisement -

38 سالہ شہید لانس حوالدارعباس علی کا تعلق ضلع غذر سے تھا، 37 سالہ شہید نائیک محمد نذیر کا تعلق ضلع اسکردو سے تھا، 37 سالہ شہید نائیک محمد عثمان کا تعلق ضلع اٹک سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں