جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

اسرائیلی ڈرون حملے میں فلسطینی بچے شہید

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون پر ایک فضائی حملے میں نو سالہ ردا بشارت اور دس سالہ حمزہ بشارت سمیت تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ قبضے کے جرائم کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے جب انہوں نے ایمبولینس کا استعمال کرتے ہوئے بلتا کیمپ پر دھاوا بولا اور شہریوں کو نشانہ بنایا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ قبضے کے بیانیے کے جھوٹے ہیں اور اس نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کو براہ راست اور جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے طوباس گورنری کے قصبے تممون پر ایک فضائی حملے میں تین فلسطینی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا تھا۔

- Advertisement -

وفا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع تممون قصبے سے آج صبح ڈرون حملے میں شہید ہونے والے دو بچوں سمیت تین فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کر دی ہیں۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) نے کہا کہ اس کے عملے نے نو سالہ ردا بشارت، 10 سالہ حمزہ بشارت اور 23 سالہ آدم بشارت کی لاشیں وصول کیں۔ تممون کے میئر نجح بنی عودیہ نے وفا کو بتایا کہ تینوں لاشوں کو آج رات قصبے میں دفنایا جائے گا۔

اسرائیلی فوج اپنی نام نہاد کارروائیوں کے لیے ایمبولینس کا استعمال کرنے لگی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایمبولنس کے استعمال کی فوٹیج سامنے آگئی۔

الجزیرہ کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کے لیے ایمبولینس کا استعمال کیا۔ فوجی وردی میں ملبوس اہلکاروں کو ایمبولینس سے اترتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے مناظر سامنے آئے ہیں جس میں واضح ہے کہ متعدد اہلکار ایمبولینس میں سوار ہو کر پہنچے تھے۔

اسرائیلی فوج کے اچانک ایمبولنس سے اتر کر گھروں میں داخل ہوتا دیکھ کر وہاں موجود شہری جان بچانے کے لیے بھاگ کر محفوظ مقام تلاش کرتے رہے۔

اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے لیے ایمبولینس کا استعمال کرنے کے بعد اسرائیلی فورسز کو بین الاقوامی قوانین کی "کھلی خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں