جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سیکریٹری نے فیک پیجز کیخلاف ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سیکریٹری نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری انٹر بورڈ نے خط میں سوشل میڈیا پر چلنے والے فیک پیجز کی شکایت ایف آئی اے سے کی ہے۔

سیکریٹری انٹر بورڈ نے خط میں لکھا ہے کہ 34 مختلف فیک پیجز کئی سالوں سے چل رہے ہیں، 2022 میں بھی ایف آئی اے کو فیک پیجز سے متعلق شکایات درج کروائی تھیں۔

- Advertisement -

خط کے متن کے مطابق مختلف سوشل میڈیا ایپ پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نام سے پیجز چلائے جارہے ہیں، فیک پیجز پر طلبا کو غلط انفارمیشن دی جارہی ہیں، فراڈ کیا جارہا ہے۔

سیکریٹری انٹر بورڈ نے ان فیک پیجز کے خلاف جلد کارروائی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل فرسٹ ایئر کے طلبا نے انٹر بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا ہے جس میں نتائج پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد چیئرمین انٹر بورڈ امیر قادری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو انٹربورڈ چیئرمین کا عہدہ دے دیا گیا تھا۔

امیر قادری سے بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر جانے پر وضاحت بھی طلب کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین انٹر بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں