جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پیزا ڈلیوری بوائز سے لوٹ مار کرنے والے گینگ کا سراغ لگا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پیزا ڈلیوری بوائز سے لوٹ مار کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا اور چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، فوڈ ڈلیوری کے ڈبے برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پیزا ڈلیوری بوائز سے لوٹ مار کرنے والے گینگ کے ٹھکانے کا پتہ چل گیا۔

ملزمان عثمان آباد میں ساتھی ملزمہ محراب عرف شیریں کے گھرمیں رہتےتھے، ملزمان فلک شیر اور رشید رات گئے پیزا ڈلیوری بوائز کیساتھ وارداتیں کرتے تھے اور واردات کے بعد ملزمان لوٹے سامان کیساتھ اسی گھر میں روپوش ہوتے تھے۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ڈلیوری بوائے کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کواسی گھر میں داخل ہوتے بھی دیکھا گیا۔

پی ایس پیپلز کالونی کی ایک خصوصی ٹیم نے تفصیلی تحقیقات اور سرچ آپریشن کے بعد تین افراد فلک شیر، محراب عرف شہریں، اور رشیدکو گرفتار کیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ اس گینگ نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پیزا ڈلیوری بوائز سے متعدد ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔

پولیس نے ملزموں سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، فوڈ ڈلیوری کے ڈبے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار، اور دیگر مسروقہ اشیا برآمد کر لیں۔ تاہم اس گینگ کے 2 ارکان ابھی تک فرار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں