ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

’’نئی ٹیم منتخب کریں‘‘ بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر کو سخت پیغام؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسلسل شکستوں اور سینئر کھلاڑیوں کی خراب فارم کے بعد بی سی سی آئی سیکریٹری کو چیف سلیکٹر کو سخت پیغام بھیجنے کا کہا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش شکست، سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکستوں کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے بھارتی ٹیم کے اخراج کے بعد بی سی سی آئی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری کو چیف سلیکٹر کو واضح سخت پیغام دینے کا کہا جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ان شکستوں اور کپتان روہت شرما اور سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی کی مسلسل خراب پرفارمنس کا جائزہ لینے کے حوالے سے اگلی اتوار کو بات چیت متوقع ہے۔

- Advertisement -

اس اسپیشل جنرل میٹنگ سے قبل بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا کو کہا جا رہا ہے کہ وہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو سخت پیغام دیں کہ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کر کے نئی ٹیم منتخب کریں۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی کے ایک سابق اہلکار کا کہنا ہے کہ بورڈ کو ایک مضبوط اور سخت پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے کیونکہ کہ کوئی کھلاڑی کھیل سے بڑا نہیں ہوتا۔

اس نے کوہلی اور روہت دونوں کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا صاف اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا

ان کا کہنا تھا کہ پے در پے شکستوں اور کپتان وسینئر کھلاڑیوں کی ناکامی پر بورڈ کی خاموشی سے ایک برا پیغام جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی فین فالوئنگ ہوسکتی ہے مگر بی سی سی آئی کو ملک میں کرکٹ چلانا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ نئی ٹیم کا انتخاب کیا جائے اور اس حوالے سے بورڈ سینئر کھلاڑیوں کو مضبوط پیغام دے۔

سابق بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ نئے سیکریٹری بورڈ کو چیف سلیکٹر کو بلا کر اس حوالے سے واضح طور پر بات کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 6 ماہ قبل بھارت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست تھا اور اس کے مسلسل تیسری بار فائنل کھیلنا یقینی قرار دیا جا رہا تھا۔

تاہم اس کے بعد کایا پلٹ ہوئی انڈین ٹیم پہلے سری لنکا سے سیریز ہاری۔ نیوزی لینڈ نے بھارت آ کر پہلی بار وائٹ واش کیا اور اس کے بعد آسٹریلیا سے بارڈر گواسکر سیریز گنوانے کے بعد فائنل سے بھی باہر ہوگئی۔

ان شکستوں کی بڑی وجہ کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مسلسل خراب فارم کو بھی کہا جا رہا ہے اور شائقین کرکٹ کے ساتھ سابق کرکٹرز بھی ان پر تنقید اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت کو رواں ماہ انگلینڈ سے تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جب کہ اس کے بعد پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی اس کی اگلی منزل ہے۔

بی سی سی آئی کو 12 جنوری تک چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے جب کہ 11 فروری کو حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنے کی ڈیڈ لائن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں