جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

روہت نہ بمراہ، بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟ غیر متوقع نئے نام سامنے آ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد انہیں قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ایسے میں اگلے کپتان کے لیے نئے نام سامنے آئے ہیں۔

سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکامیوں اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے اخراج کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ستارہ گردش میں ہے۔ خراب فارم کے شکار شرما کی کم از کم کپتانی کو ضرور خطرات لاحق ہیں۔

کچھ سابق کرکٹرز اگلے کپتان کے لیے جسپرت بمراہ کا نام لے رہے ہیں مگر اب کچھ نئے نام سامنے آئے ہیں۔

- Advertisement -

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نوجوان کے ایل راہول یا رشبھ پنت کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کریں۔

محمد کیف نے کہا کہ نئے ممکنہ کپتان کے لیے جسپریت بمراہ کا نام لیا جا رہا ہے، لیکن میرے خیال میں یہ درست نہیں۔ بمراہ ہندوستانی ٹیم کے اہم اسٹرائیک بولر ہیں، جو اس وقت انجری کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں کپتان مقرر کرنا اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

سابق بھارتی بلے باز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اجیت اگرکر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے تقرر سے پہلے یہ سوچنا ہوگا کہ وہ ممکنہ طور پر بمراہ پر کپتانی کا بوجھ ڈال کر اپنے بولنگ کے سنہری مستقبل کو تو خطرے میں نہیں ڈال رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بمراہ بھارت کی موجودہ ٹیم کے سب سے اہم بولر ہیں۔ انہیں اضافی بوجھ دینے کے بجائے صرف وکٹ لینے اور اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو حالیہ دورہ آسٹریلیا میں واحد کامیابی جسپریت بمراہ کی قیادت میں ملی تھی۔ بھارتی بلے بازوں کی پہلی اننگ میں ناکامی کے بعد بمراہ کی قیادت میں بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو میچ جتایا۔ سڈنی ٹیسٹ بھی بمراہ کی قیادت میں کھیلا گیا تاہم پیسر اس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور دوسری اننگ میں بولنگ نہ کر سکے تھے۔

’’نئی ٹیم منتخب کریں‘‘ بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر کو سخت پیغام؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں