راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے قبول خیل میں ملازمین کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کیا گیا جن میں سے 8 مغوی ورکرز کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اغوا کے بعد مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگائی۔
- Advertisement -
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغویوں کو بحفاظت کروایا، آپریشن جاری ہے دیگر نہتے ورکرز کو بھی جلد بازیاب کراولیا جائے گا۔
فتنہ الخوارج کی پاکستان، عوام دشمن کارروائیوں کا دین، اسلامی اقدار سے تعلق نہیں، بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔