جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

غزہ میں تباہی پرخوش ہونے والا امریکی اداکار لاس اینجلس میں اپنا گھر جلنے پر روپڑا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: غزہ میں تباہی پرخوش ہونے والا امریکی اداکار اپنا گھر جلنے پر روپڑا، جیمز وُڈ کا گھر لاس اینجلس میں لگی آگ کی لپیٹ میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں خوفناک آگ سے امریکی فلم انڈسٹری کا مرکز بھی شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، ہالی وُڈ ہلز،پبلک پارک ہالی وڈ باؤل اور دیگر مشہور مقامات آگ کی زد میں ہیں۔

نامورہالی وُڈ اسٹارانتھونی ہوپکنز، بین ایفلک، پیرس ہلٹن، ایڈم بروڈی، مائلزٹیلر، جان گڈمین اور جیمز ووڈز سمیت دیگر مشہور شخصیات کے عالیشان گھر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

غزہ میں تباہی پر خوش ہونے والے امریکی اداکار جیمز وُڈ کا گھر لاس اینجلس میں لگی آگ کی لپیٹ میں آیا، اداکار کو سی این این پر لوگوں نے روتے ہوئے دیکھا۔

خیال رہے جیمزوُڈ اپنی ٹویٹس میں۔ غزہ والوں کے لیے”سب کو ماردو”، ‘جنگ بندی نامنظور’ جیسے الفاظ استعمال کرتے تھے اور اسرائیل کو وحشیانہ حملوں پر شاباش بھی دیتے تھے۔

واضح رہے کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابوہوچکی ہے اور اب تک پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ .

سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی جنگل کی آگ کےباعث تین ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ گھر چھوڑ کر جانے والوں میں ہالی ووڈ کے کئی اداکار بھی شامل ہیں ۔

صدر جو بائیڈن فائر اسٹیشن پہنچے اور انہوں نے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں