جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

لاس اینجلس: خوفناک آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ علاقوں میں 7 افرادہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بدترین آگ کی صورتحال ہے، منگل سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔

متاثرہ علاقوں میں 95 ہزارصارف بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ 2ہزار سے زیادہ گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشہور ہالی وڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں، آگ سے نقصانات کاابتدائی تخمینہ 50 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، خشک اور تیز ہوا سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

امریکی شہر میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

لاس اینجلس میں لگی آگ بے قابو، نورا فتیحی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا

ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔ اس میں گیسٹ اسٹوڈیو بھی ہے جس میں ہنٹر نے متعدد پینٹنگز پر کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں