ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش سے اتحادی پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش سے اتحادی پریشان ہونے لگے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو م مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت ضائع نہ کریں ایسا نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم گرین لینڈ کا کہنا ہے کہ ملک ہمارا ہے اور اس کی آزادی اور مستقبل کیلئے لڑینگے جبکہ جرمنی اور فرانس کی جانب سے بھی یورپی یونین کے مکمل دفاع کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کے بیان کے بعد ٹرمپ اورکینیڈین حکام کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی۔

کینیڈین صوبے اونٹاریوکے وزیراعظم نے امریکی ریاست الاسکا خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔وزیراعظم اونٹاریو کا کہنا ہے کہ کینیڈا امریکا سے الاسکا اور منی سوٹا کی ریاستیں خرید سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوسکتا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کے کینیڈا کے امریکا میں ضم ہونے کے موقف کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوسکتا۔

ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا‘دونوں ممالک میں کارکن اور برادریاں ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی اور سکیورٹی پارٹنر ہونے سے فائدہ اٹھاتی ہیں لیکن کینیڈا امریکا کا حصہ بن جائے، یہ خارج از امکان ہے۔

کینیڈین وزیرِخارجہ کا ردِ عمل:

کینیڈین وزیرِخارجہ نے بھی ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ سمجھ ہی نہیں سکے کینیڈا کی اصل طاقت کیا ہے،کینیڈا کبھی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔

نومنتخب صدر نے کیا کہا تھا؟

یاد رہے امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کینیڈین وزیراعظم کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی اکیاون ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔

امریکا کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو زندہ رکھنے کیلئے امریکا تجارتی خسارہ اور بڑی سبسڈیز کا متحمل نہیں ہوسکتا، جس سے کینیڈا گزر رہا ہے، جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا اندازہ تھا اس لیے وہ مستعفی ہو گئے۔

ٹرمپ نے امریکا کا نیا نقشہ پیش کر دیا

ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا ارادہ دہراتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا کو امریکا کی اکیاونویں ریاست بنانے کے لیے اقتصادی طاقت استعمال کرسکتے ہیں، اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں