جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

دوسری شادی پر ناراض خاتون کا شوہر سے ہولناک انتقام

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا میں شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والی خاتون اور پڑوسن کو معاونت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے جنوب مشرقی شہر ’ترھونہ‘ میں پیش آنے والے واقعے نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا جب ایک خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر سے انتقام لیتے ہوئے اسے موت کی نیند سلادیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی پڑوسن سے کلاشنکوف لی اور شوہر پر پورا برسٹ کھول دیا جس سے وہ موقعے پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ شوہر نے اس کی رضامندی حاصل کیے بغیر دوسری شادی کرلی تھی جس پر غصے میں آکر انتہائی قدم اُٹھایا۔

ملزمہ نے آلہ قتل کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کلاشنکوف پڑوسن سے لی تھی جس کا شوہر ریٹائرڈ فوجی ہے۔ پولیس نے ملزمہ کی معاونت کے الزام میں پڑوسن کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک خاتون کو دن دہاڑے بیچ سڑک پر چھری کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

28 سالہ خاتون کو اس کے ساتھی ملازم نے کمپنی کی پارکنگ میں چھری کے وار سے قتل کردیا، کہا جارہا ہے کہ خاتون نے جھوٹ بول کر ساتھی ملازم سے قرض لیا تھا۔

افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر کچھ لوگ موجود ہیں لیکن کسی بھی بچانے کے لئے خاتون کی مدد نہیں کی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس کی ساتھی 28 سالہ شبھدا کوڈارے نے اپنے والد کی بیماری کا بہانہ بنا کر کئی بار اس سے پیسے ادھار لیے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ جب میں نے اپنے پیسوں کا تقاضا کیا تو کوڈارے نے انکار کردیا۔ اس پر کانوجا نے خاتون کے آبائی علاقے جا کر حقیقت جاننے کی کوشش کی، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے والد صحت مند ہیں۔

بھارت خواتین کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار، ہر 16 منٹ میں ایک ریپ

ملزم نے خاتون کو آفس کی پارکنگ میں بلایا تاکہ اپنے پیسے واپس مانگ سکے۔ کواڈرے نے پیسے دینے سے انکار کیا جبکہ اس دوران دونوں میں خوب تکرار ہوئی، کانوجا نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں