ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مصروف شیڈول، مگر ٹیسٹ میچز۔۔۔؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2025 میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو گرین شرٹس کو لگاتار ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ ہوم اور اوے سیریز کی بھرمار ہے۔

سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم انتہائی مصروف سیزن گزارے گی اور شائقین کرکٹ کو لگاتار اپنے پسندیدہ کرکٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سال گرین شرٹس لگاتار ہوم اینڈ اوے سیریز میں مصروف رہے گی، مگر ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے یہ سال پاکستان ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہے گا۔

پاکستان 2025 کے سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز سے کر رہی ہے۔ اس کے بعد پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ہمراہ اپنی سر زمین پر سہ ملکی سیریز کھیلے گی۔

- Advertisement -

سہ فریقی ون ڈے سیریز کے بعد وہ میگا ایونٹ آئے گا، جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔ پاکستان 29 سال بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ اس میں علاوہ بھارت 6 ٹاپ ٹیموں کے سپر اسٹارز پاکستانی سر زمین پر ایکشن میں دکھائیں دیں گے اور پاکستانی شائقین تین دہائیوں بعد یہ منظر دیکھیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے فوری بعد گرین شرٹس نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ اس کے بعد مئی میں بنگلہ دیش کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔

جولائی میں پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گی اور وہاں سے واپسی کے فوری بعد افغانستان سے ہوم سیریز کھیلے گی۔

ستمبر میں گرین شرٹس ایشیا کپ میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کی میزبانی کی جائے گی۔

لگاتار سیریز کے بعد بھی پاکستان ٹیم اس سال صرف دو ٹیسٹ میچز ہی کھیل سکے گی۔

پی سی بی کا 2024 کیلیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان، کون کون شامل؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں