جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سعودی عرب: جدہ میں غلافِ کعبہ کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی آرٹس بینالے 2025 کے عنوان سے اسلامی فنون کی نمائش میں پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر غلافِ کعبہ کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بے مثال ایونٹ درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر 25 جنوری سے 25 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔

اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شریک ہونے والے خوش قسمت زائرین غلافِ کعبہ کی تیاری اور کشیدہ کاری دیکھ سکیں گے جو ریشم سے تیار ہونے کے بعد سونے اور چاندی کے دھاگوں سے مزین کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ میں کعبہ مشرفہ کے لیے ہر سال نیا غلاف تیار کیا جاتا ہے جو خوبصورت زری اور فضی کشیدہ کاری کے ساتھ قرآنی آیات کا حامل ہوتا ہے۔

درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی تخلیق کی اعلیٰ ترین شکل تصور کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں نایاب اسلامی فن پاروں کی عکاسی کرتی یہ نمائش اسلامی خدمات کے دہائیوں پر محیط اہم کردار کو اجاگر کرے گی اور غلافِ کعبہ کی تیاری کے مراحل میں غیر معمولی مہارت اور ہنرمندی پیش کرے گی۔

غلافِ کعبہ کی نمائش کے ساتھ ساتھ اسلامی آرٹس بینالے 2025 میں تاریخی اسلامی نوادرات اور جدید فن پارے بھی رکھے جائیں گے۔

Urdu News Saudi Arabia- سعودی عرب اردو نیوز

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد 2023 کی نمائشی تقریب میں شرکت کرنے والے زائرین کی چھ لاکھ سے زائد تعداد کا ہدف عبور کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں