جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’پنجاب بھی پوچھ رہا ہے خیبر پختونخوا نے قرضہ واپس کیسے کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب بھی ہم سے پوچھ رہا ہے کہ قرضہ واپس کیسے کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی پر مجموعی طورپر 715 ارب روپے کاقرضہ ہے کے پی حکومت نے 30 ارب روپے نکال کر قرضہ واپس کیا پنجاب بھی ہم سے پوچھ رہا ہے کہ کیسے کیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پہلے کہتے تھے تبدیلی لاہور سے آتی ہے اب یہ بات پرانی ہوگئی معیشت پر بات کرنے کیلئے آج ان کے پاس عطا تارڑ رہ گیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے مزید لاکھوں لوگ تیار بیٹھے ہیں اللہ انہیں موقع نہیں دے رہا۔

اس سے قبل مشیرخزانہ کےپی مزمل اسلم کہہ چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلئے قائم کیے گئے فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دیے اور اب مالی حالات کو دیکھتے ہوئے مزید فنڈز منتقل کریں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے قومی اور دوسرے صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنے میں پیچھے چھوڑ دیا جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی ملکی قرض بھی کم اور ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے کےپی خزانہ میں تنخواہ جتنے فنڈز نہ ہونے کی باتیں تھی اب خیبرپختونخوا حکومت کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پڑی ہے وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 12248 ارب روپے کا قرض لیا جب کہ خیبر پختونخواکا 77 سال کا مجمو عی قرض 725 ارب روپے ہے اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دن میں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں