ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری 2025 کیلیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سوئی ناردرن کیلیے جنوری میں ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 12.66 ڈالر جبکہ سوئی سدرن 12.60 ڈالر مقرر کی گئی۔

20 دسمبر 2024 میں سوئی ناردرن کیلیے ایل این جی 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلیے 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: قطر نے پاکستان کو اضافی ایل این جی کارگو دینے سے انکار کر دیا

اتھارٹی نے دسمبر کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلیے نئی قیمت 12.89 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کیلیے نئی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

15 نومبر کو اوگرا نے لیکوئفائیڈ نیچرل گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر 0.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر نئی قیمت 13.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی جس کے باعث سوئی سدرن کے سسٹم پر نئی قیمت 12.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

ایل این جی ایک مائع قدرتی گیس ہے جس کا مطلب لیکوئفائیڈ نیچرل گیس ہے۔ اس قدرتی گیس کو سرد کر کے مائع حالت میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ اس کی ترسیل اور ذخیرہ کرنا آسان ہو جائے۔

یہ عموماً مختلف صنعتوں میں توانائی کی فراہمی، بجلی کی پیداوار، اور گھریلو استعمال کیلیے استعمال کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں