بنگلادیش پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز کی کامیابی پر تمیم اقبال کوچنگ اسٹاف سے لڑ پڑے۔
بی پی ایل 2024 میں گزشتہ روز رنگپور رائیڈرز اور فورچیون بریشال کے درمیان میچ کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد رنگپور رائیڈرز نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔
نور الحسن نے کائل میئرز کے آخری اوورز میں 30 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
غیرمتوقع شکست پر فورچیون بریشال کے کپتان تمیم اقبال آپے سے باہر ہوگئے اور میدان میں رنگپور کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔
جب نور الحسن نے آخری اوور میں 30 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی تو کوچنگ اسٹاف دوڑتا ہوا گراؤنڈ میں گیا اور نور الحسن کے ساتھ مل کر جیت کا جشن منایا۔
اس سے قبل بھی تمیم رنگپور کے کھلاڑیوں سے لڑ چکے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کے گزشتہ روز بحث کس نے شروع کی لیکن فارچیون باریشال کے سپورٹ اسٹاف کو انہیں روکنا پڑا۔
رنگپور رائیڈر کے اوپنر ایلکس ہیلز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تمیم کس چیز سے پریشان تھے لیکن میچ کے بعد ان کا اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے۔