ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ویڈیو: ڈیوڈ وارنر کا بیٹ ٹوٹ کر گردن پر جا لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا بیٹ ٹوٹ کر گردن پر جالگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے فاسٹ بولر ریلی میرڈیتھ کی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے شاٹ کھیلا اس دوران ان کے بیٹ کا ہینڈل ٹوٹ گیا۔

وارنر کا بیٹ ٹوٹتے ہی ان کی گردن کے پیچھے جالگا۔

- Advertisement -

آسٹریلوی کرکٹر بیٹ ٹوٹنے پر حیران رہ گئے اور اسے دیکھنے لگے لیکن خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 66 گیندوں پر 7 چوکے لگائے۔

سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، ہوبارٹ نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹم ڈیوڈ نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ سڈنی تھنڈر کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین نے تین اوور میں 49 رنز دیے، ان کے اوورز میں 6 چوکے اور تین چھکے لگائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں