ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس سے منافع حاصل کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی بچت اسکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔

حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر دو سالانہ منافع شروع کیا۔

تین سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، چھ ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ چھٹے منافع کے لیے یہ شرح 12.60 فیصد ہوگی۔

منافع ایک تا پانچ: ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر سالانہ منافع 5800 روپے مقرر ہے۔

منافع نمبر 6: ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر منافع 6300 روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں