ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

یوزویندر چہل نے اہلیہ دھناشری سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے اسپنر یوزویندر چاہل نے اہلیہ دھانشری ورما سے علیحدگی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوزویندر چہل نے طویل پیغام شیئر کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دخواست کی کہ قیاس آرائیوں میں ملوث نہ ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں جن کی غیر متزلزل محبت اور حمایت کے بغیر یہاں تک نہیں پہنچ سکتا تھا لیکن یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ جہاں مجھے ایک اسپورٹس مین ہونے پر فخر ہے، میں ایک بیٹا، ایک بھائی اور دوست بھی ہوں، میں حالیہ واقعات کے بارے میں خاص طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس کو سمجھتا ہوں۔

یوزویندر چہل نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا پیجز ایسے معاملات پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں جو درست بھی ہوسکتے یا نہیں بھی، میں بیٹے، بھائی اور دوست کے طور پر عاجزی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان چیزوں میں ملوث نہ ہوں، کیونکہ انہوں نے مجھے اور میرے خاندان کو بہت تکلیف دی ہے۔

واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور دھانشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کردیا اور تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

اس کے بعد دنوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور بھارتی کرکٹر چہل کی جانب سے انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔ تاہم جوڑے کی جانب سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا جارہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں