ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں ٹینکر کی ٹکر سے پانچ بچوں کا باپ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے پانچ بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں دو دن کے دوران بے لگام ٹینکروں نے چار شہری کچل دیے، شہید ملت روڈ پر تیز رفتار ٹینکر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری اور پھر گھسیٹتا ہوا پل پر چڑھ گیا، مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی۔

واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا پولیس نے کلینر کو پکڑ لیا۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق دوست اسرار اور نعمان کے پانچ پانچ بچے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ خدارا ٹینکر مافیا کو لگام دیں ان کے بچوں کو کون پالے گا۔

حادثے میں جاں بحق اسرار گھر کا واحد کفیل تھا اور بیٹی عالمہ کا کورس کررہی تھی جسے چھوڑنے کے لیے جارہا تھا، کمسن بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے بابا بہت اچھے تھے وہ کسی کو کچھ نہیں کہتے تھے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے، کم عمر افراد تھے جنہیں موقع پر پکڑا ہے ان کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ نیول کالونی روڈ پر بھی ٹینکر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا تھا۔

نئے سال میں دس روز کے دوران کراچی میں مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں