ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

چوہوں سے کیسے جان چھڑائیں؟َ چند آسان طریقے

اشتہار

حیرت انگیز

گھروں میں داخل ہونے والے چوہوں کی وجہ سے گھر میں ایک عجیب سی بے چینی پیدا ہوجاتی ہے اور مکینوں کو اس بات کا خطرہ ہوتا ہے کہ یہ اب گھر کی چیزوں کو تباہ برباد کردیں گے۔

یہ چوہے ناصرف کھانے پینے کی اشیاء ودیگر سامان کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ مختلف طرح کے جراثیم بھی پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں، انہیں دیکھ کر بھی ایک گھن سی محسوس ہوتی ہے۔

عام طور پر سردی کے موسم میں چوہوں کی بہتات دیکھی جاتی ہے اور یہ چوہے گھر کے بستروں سمیت دیگر چیزوں میں بھی گھسنے لگتے ہیں۔

- Advertisement -

مندرجہ ذیل سطور میں چند ایسی مفید ٹپس دی گئی ہیں جن پرعملدرآمد سے آپ چوہوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

چوہوں سے نجات حاصل کرنے کے پانچ گھریلو اور انتہائی مفید ٹوٹکے ہیں جنہیں آزما کر انہیں گھر سے بھگایا جاسکتا ہے۔

گھر کو صاف رکھیں

اکثر چوہے ایسے گھروں کی جانب کھانے کی تلاش میں جاتے ہیں اگر انہیں وہاں کچھ کھانے کو نہ ملے تو وہ وہاں رہنا بھی پسند نہیں کرتے۔

اپنی کھانے کی اشیاء کو مناسب طریقے سے ائیرٹائٹ کنٹینرز میں محفوظ کریں یا ایسی جگہوں پر رکھیں جہاں چوہے حملہ نہ کرسکیں۔

پودینے کے تیل کا استعمال

ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر پودینے کے تیل کی بو چوہوں کو بالکل بھی پسند نہیں اور وہ اس کے قریب جانا پسند نہیں کرتے، یہ تیل ان غذاﺅں کی مہک کو بھی چھپا لیتا ہے جو چوہوں کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہے۔

ویسے بھی یہ کیمیکلز کے مقابلے میں نقصان دہ نہیں ہوتا۔ اس کے ایک یا دو قطرے روئی پر ٹپکائیں اور اسے اُن جگہوں پر رکھ دیں جہاں چوہوں کا زیادہ آنا جانا ہو یا جہاں سے وہ گھر میں داخل ہوسکتے ہوں، روئی کے ان ٹکڑوں کو ہر پانچ سے سات دن بعد بدل دینا چاہیے۔

بلی پالنا

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بلی چوہے کی کتنی بڑی دشمن ہے۔ اس کے پالنے سے چوہے اس گھر میں داخل ہونے سے کتراتے ہیں۔

آلوؤں کا پاؤڈر

آلوؤں کا پاؤڈر ہر اس جگہ چھڑکیں جہاں آپ سمجھتے ہیں کہ چوہے گزرتے ہوں۔ جیسے ہی چوہا ایک بار اسے کھالے گا اس کی جلد اور آنتیں پھولنے لگیں گی اور بالآخر وہ مر جائے گا۔

پیاز

چوہوں کو پیاز کی بو بھی بالکل پسند نہیں، اسی لیے اگر آپ چوہوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ گھر میں نئی پیاز رکھیں۔ چوہوں کو اپنے گھر سے دور کرنے کا یہ سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں