ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں سردی کا دوسرا اسپیل، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا، بیان میں کہا ہے کہ آج شہر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی شہرکا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آئندہ چند روز میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 12 جنوری سے سردی کی ایک اور لہر کراچی میں انٹری لے گی اور سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے، کالام میں درجہ حرارت منفی نو، استور میں منفی آٹھ، اسکردو، چترال اورہنزہ میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم شدید سرد ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی آٹھ اور کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔

اب کراچی میں جو ہیوی ٹریفک چلائے گا اس کا لائسنس بھی یہاں کا ہونا چاہیے، گورنر سندھ

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، پنجاب اوربالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں