برطانیہ میں ہونے والی شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان طاہر کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں آج رات پارہ منفی 20 تک گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے علاقوں کے لیے ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح مانچسٹر میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر میں بلیک آئس اور شدید سردی کی نئی یلووارننگ جاری کی گئی ہے۔
مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا ہے، جس کے سبب 140 اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر برف نے بلیک آئس کی شکل اختیار کرلی ہے۔
شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکا میں بھی گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے کئی کئی فٹ تک برف جمنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
لاس اینجلس: خوفناک آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا
ریاست اوکلاہاما اور ٹیکساس میں اسکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔