ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کرک : تیز رفتار ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، 12 افراد جاں بحق ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کرک : امبیری کلہ میں تیز رفتار ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے تاہم اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرالر پر رکھا کنٹینر مسافر کوچ پر گرا، کئی گاڑیاں زد میں آئیں، جس کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے کے زخمی مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی ٹریفک حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں اور محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کردیں۔

فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کی ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پی پی کارکنوں کوامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں