بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے ملاقات ہوسکتی یا نہیں، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے ملاقات ہو سکتی یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سےمتعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیان میں کہا مذاکراتی کمیٹیوں کااجلاس طلب کرنےکیلئےحکومت یااپوزیشن نے رابطہ نہیں کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت کرائے گی، وہ میری ذمےداری نہیں، حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے ایک دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کو تیار ہوں، چار جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما رانا ثنا اللہ اور حکومت کے اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں